پشاور سے صبح صبح افسوسناک خبر آگئی

پشاور سے صبح صبح افسوسناک خبر آگئی

ورسک روڈ پر دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا

ورسک روڈ پر سلمان پلازہ، آرمی چیک پوسٹ کے قریب واقع ایک دکان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی تین فائر وہیکلز اور ایک ایمبولینس کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف اطراف سے فائر فائٹنگ کی۔

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے مسلسل کوششوں کے بعد تقریباً 50 منٹ میں آگ پر مکمل قابو پا لیا، جس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دکان کو مالی نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top