پشاور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور: شہر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کے لیے روزمرہ استعمال کی اشیا خریدنا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

دکاندار کے مطابق چاول کی قیمت 360 روپے فی کلو سے بڑھ کر 380 روپے ہوگئی، جبکہ مسور کی دال بھی 240 روپے سے بڑھ کر 260 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

اسی طرح لوبیا کی قیمت 460 روپے سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ 2800 روپے سے بڑھ کر 3300 روپے تک جا پہنچا ہے۔

دکاندار کے مطابق چینی بھی مہنگی ہوگئی ہے، جس کی فی کلو قیمت 140 روپے سے بڑھ کر 150 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا میں خواتین کے لیے نوکریاں، انٹرمیڈیٹ پاس امیدواروں کے لیے بڑا موقع

سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹماٹر 200 روپے سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو جبکہ آلو 80 روپے سے بڑھ کر 100 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کیلے کی قیمت میں فی درجن 50 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کیلے 200 روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں۔

سیب کی قیمت بھی 50 روپے اضافے کے بعد 400 روپے فی کلو ہوگئی، جبکہ انگور 100 روپے اضافے کے بعد 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ آڑو کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ 300 روپے سے بڑھ کر 400 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔

اشیائے خورونوش اور پھل و سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں پر روزمرہ اخراجات کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top