گلگت بلتستان عام انتخابات! پنجاب پولیس کے کتنے ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے؟جانئے

گلگت بلتستان عام انتخابات! پنجاب پولیس کے کتنے ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے؟جانئے

گلگت بلتستان عام انتخابات، پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے

گلگت بلتستان میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت 5 ہزار مرد و خواتین اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب کو باضابطہ مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس کے مختلف ونگز کے اہلکار گلگت بلتستان میں انتخابی سکیورٹی کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آر ایم پی ونگ کے 1500 اہلکار، پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 اہلکار جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ونگ کے 1958 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس کے علاوہ لاہور پولیس کی 300 لیڈیز اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اہلکاروں کی گلگت بلتستان روانگی کے لیے مناسب ٹرانسپورٹ انتظامات کیے جائیں اور ریل کے ذریعے سفر کے امکانات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ نفری کو لے جانے والی بسوں کے نمبر، ڈرائیورز کے نام اور رابطہ نمبرز آئی جی آفس کو فراہم کیے جائیں، جبکہ تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی لازمی جمع کرائے جائیں۔

انتظامیہ کے مطابق اس بڑے سکیورٹی پلان کا مقصد انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

Scroll to Top