بنوں میں طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

Pakistan SCO Summit 2026

سلمان علی خان

بنوں اور اس کے گردونواح میں چلنے والی طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق ان حادثات کے نتیجے میں اب تک 14 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال لایا جا چکا ہے۔

صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور خلیفہ گلنواز ہسپتال میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کے مختلف علاقوں سے مسلسل ایمرجنسی کالیں موصول ہو رہی ہیں جس کے بعد امدادی ٹیمیں متاثرہ مقامات پر روانہ کر دی گئی ہیں اور ملبے تلے دبے یا زخمی ہونے والے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top