مجھے وزارتِ اعلیٰ کی کرسی سے کون ہٹا سکتا ہے؟ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بتا دیا

مجھے وزارتِ اعلیٰ کی کرسی سے کون ہٹا سکتا ہے؟ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بتا دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمد سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے اور کوئی بھی طاقت انہیں اس عہدے سے نہیں ہٹا سکتی۔

فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جب تک اڈیالہ جیل سے پیغام نہیں آتا، وہ وزیراعلیٰ رہیں گے اور خیبرپختونخوا کی حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی ختم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام ایم پی ایز تحریک انصاف کے جھنڈے تلے مکمل طور پر متحد ہیں۔

ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی قرضے 97 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں اور بجٹ کا سارا بوجھ عوام پر پڑنے والا ہے۔

Scroll to Top