بجٹ سے قبل ملازمین کی موجیں، بڑی خوشخبری سامنے آ گئی

بجٹ سے قبل ملازمین کی موجیں، بڑی خوشخبری سامنے آ گئی

بجٹ سے قبل ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، پیسکو میں گریڈ 14 میں ترقیوں کا اعلان

بجٹ سے قبل ہی ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) میں پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد ملازمین کو گریڈ 14 میں ترقی دے دی گئی ہے۔

پیسکو انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ترقیوں کا عمل مروجہ پالیسی کے تحت مکمل طور پر شفاف طریقے سے انجام دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترقی پانے والے تمام اہلکار فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں تاکہ محکمانہ امور کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق ترقی پانے والے اہلکاروں کی سینارٹی پرانی ترتیب کے مطابق برقرار رہے گی، جبکہ یہ پروموشنز عارضی طور پر تعلیمی اور تربیتی اسناد کی حتمی تصدیق سے مشروط ہوں گی۔

پیسکو ذرائع کے مطابق اس اقدام سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوگی اور فیلڈ و انتظامی کارکردگی میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے۔

Scroll to Top