پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات میںکتنی سیٹیں جیتی ہیں؟ شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک نے حقیقت کھول دی

پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات میں کتنی سیٹیں جیتی ہیں؟ شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک نے حقیقت کھول دی

گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج اور دھاندلی کے دعوؤں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مبینہ پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس نے پارٹی کے اندرونی موقف اور عوامی دعوؤں کے تضاد کو پوری طرح واضح کر دیا ہے۔ اس مبینہ آڈیو لیک میں شیخ وقاص اکرم کو اپنی ہی جماعت کی حکمت عملی اور دعوؤں پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان انتخابات، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

مبینہ آڈیو لیک کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر سب کچھ واضح کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ہماری صرف دو نشستیں آئی ہیں اور آپ لوگ حکومت بنانے کا اعلان کر رہے ہیں۔

انہوں نے آڈیو میں اعتراف کیا کہ ہمارے پاس انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے کوئی زیادہ ثبوت بھی موجود نہیں ہیں۔

Scroll to Top