پاک فوج کا ہیلی کاپٹرفنی خرابی کے باعث مظفر آباد میں گر کر تباہ، تمام سوار اہلکار شہید

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث مظفر آباد میں گر کر تباہ، تمام سوار اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مظفر آباد کے قریب پاک فوج کی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے وقت تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں اور واقعے میں کوئی بھی شخص جانبر نہیں ہو سکا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی اصل تکنیکی وجہ معلوم کرنے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو واقعے کی تحقیقات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان : ضلع باسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈمارشل سید سمیت تمام اعلی عسکری قیادت نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Scroll to Top