پشاور میں رمضان المبارک کے دوران چینی 10روپے مہنگی ہوگئی

پشاور میں رمضان المبارک کے دوران چینی 10روپے مہنگی ہوگئی

پشاور میں ایک بارپھر چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،جس کی قیمت 10 روپے فی کلو اضافے کے بعد 170 روپے فی کلو تک جاپہنچی

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی 170 روپے میں فروخت ہورہی ہے ۔رمضان سے پہلے فی کلوگرام چینی کی قیمت 160 روپے تھی ۔

صدر شوگر ڈیلرز نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت 167 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

صدر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہاہے کہ 2 دن قبل چینی کی فی کلو گرام قیمت 165 روپے تھی ۔

Scroll to Top