تہران: ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے، جس کے تحت 3 ارب ڈالر مالیت کی رقم خصوصی طیارے کے ذریعے تہران پہنچائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا ایک خصوصی طیارہ رقم لے کر تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے پر اترا۔ فضائی نگرانی کے اعداد و شمار کے مطابق یہ طیارہ ابوظہبی سے روانہ ہوا تھا اور ایران میں لینڈنگ مکمل کی۔
ذرائع کے مطابق اماراتی فریق کی جانب سے ایران کے 10 ارب سے 20 ارب ڈالر تک کے منجمد اثاثے مرحلہ وار جاری کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے، جس کے تحت یہ پہلی قسط ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا۔ایران امن معاہدہ: نوبل پیس فار فیلڈ مارشل عاصم منیر ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون کے ایک وسیع تر فریم ورک کا حصہ قرار دی جا رہی ہے، جس سے خطے میں معاشی اور سفارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید قسطوں کی فراہمی آئندہ مراحل میں متوقع ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر تفصیلی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔





