محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبر پختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے کامرس ونگ میں گریڈ 20 اور گریڈ 21 کے پروفیسرز و پرنسپلز کی ترقیوں کے بعد بڑے پیمانے پر تقرریوں، تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے سینئر افسر خالد خان کو گورنمنٹ کالج آف کامرس II رنگ روڈ پشاور میں پروفیسر/پرنسپل کے عہدے سے تبدیل کرکے گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز (جی سی ایم ایس) ایبٹ آباد کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 21 کے افسر صاحب الدین کو جی سی ایم ایس چترال سے تبادلہ کرکے جی سی ایم ایس سانگوٹہ سوات میں پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر امجد رفیق جو پہلے سے جی سی ایم ایس پشاور میں پروفیسر/پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھےکو اسی ادارے میں پرنسپل کی خالی اسامی پر باقاعدہ طور پر ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 20 کے افسران میں شمس الحق جو جی سی ایم ایس سانگوٹہ سوات میں او پی ایس بنیادوں پر فرائض سرانجام دے رہے تھے کو جی سی ایم ایس ہری پور میں پروفیسر کی خالی اسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس طرح فدا الرحمن کو جی سی ایم ایس سانگوٹہ سوات سے تبدیل کرکے جی سی ایم ایس چترال میں پروفیسر کی خالی اسامی پر ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پراعلی افسران کے تقرر و تبادلے
اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے افسر وجیہہ الدین کو حالیہ ترقی کے بعد جی سی ایم ایس چترال میں پروفیسر/پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے جہاں وہ ادارے کے انتظامی اور تدریسی امور کی نگرانی کریں گے۔





