امریکا۔ایران امن معاہدہ: نوبل پیس فار فیلڈ مارشل عاصم منیر ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے کے بعد پاکستان کے سفارتی کردار کو عالمی سطح پر توجہ حاصل ہو رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر چیف آف ڈیفیس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں تعریفی ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صارفین کی بڑی تعداد نے پاکستان کی عسکری اور سفارتی قیادت کو سراہتے ہوئے مؤثر ملٹری ڈپلومیسی کی تعریف کی۔

متعدد صارفین نے جنرل سید عاصم منیر کو ’’فیلڈ مارشل عاصم منیر‘‘ کے خطاب سے یاد کیا اور عالمی امن کے فروغ میں کردار پر انہیں نوبل پیس پرائز دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بحث میں پاکستان کے کردار کو امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے لیے نوبل امن انعام کا مطالبہ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت سفارتی کوششیں کیں، جنہیں عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔

دوسری جانب سیاسی و سماجی حلقوں میں بھی پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق اس پیش رفت نے نہ صرف پاکستان کی عالمی سفارتی اہمیت کو اجاگر کیا بلکہ خطے میں اس کے مؤثر کردار کو بھی نمایاں کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل عاصم منیر‘‘ اور ’’نوبل پیس‘‘ سے متعلق ہیش ٹیگز مسلسل ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہے، جہاں ہزاروں صارفین نے تبصرے اور پوسٹس کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Scroll to Top