امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پانے کے بعد عالمی سفارتی محاذ سے پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔
قطر کی وزارتِ خارجہ نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری اس اہم ترین سفارت کاری اور ثالثی کی قیادت پاکستان کر رہا ہے اور قطر اس عمل میں پاکستان کا بھرپور معاون ہے۔
قطری وزیرِ اعظم کے مشیر اور وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ اس حساس ترین ثالثی میں قطر کا کردار پاکستان کی قیادت میں ہونے والی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے ثالثی ٹیم کے اندر رہ کر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران بحران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی کامیاب ثالثی اور سفارتی کوششوں کا اصل چہرہ بن کر ابھرے، دی ڈپلومیٹ رپورٹ
ترجمان قطری وزارتِ خارجہ نے پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس تاریخی مقام تک پہنچنے کے لیے پاکستان کے اب تک کے ادا کردہ سفارتی کردار کی بھرپور تعریف کرنی چاہیے اور مستقبل میں بھی امریکہ اور ایران کے درمیان بنیادی ثالث کے طور پر جو کردار پاکستان نے ادا کرنا ہے وہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ قطر خطے کی سلامتی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور اسے معمولی نہیں سمجھتا۔





