پشاور: مسجد میں نماز تراویح کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے دونوں لڑکوں کو پشاور پولیس نے گرفتار کر لیا۔
یہ کارروائی ایس ایس پی آپریشنز پشاور محسود احمد بنگش کی ہدایت پر کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، دونوں لڑکوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد میں نماز تراویح کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی
جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید اعتراضات سامنے آئے تھے۔ ویڈیو بنانے کے اس اقدام کو مذہبی ماحول کی توہین اور بے ادبی قرار دیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز محسود احمد بنگش نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے دونوں لڑکوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پشاور میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، ملزمان فرار
پشاور پولیس کے مطابق، اس نوعیت کے واقعات سے متعلق سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ مقدس مقامات کی عزت و وقار کو برقرار رکھا جا سکے۔
پولیس حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس طرح کے واقعات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور مذہبی مقامات کی تقدس کا خیال رکھا جائے۔