فیس بک سے پیسے کمانے والوں کے لیے خوشخبری، مونیٹائزیشن کا راستہ آسان

پاکستان میں فیس بک سے کمائی کرنا ماضی میں کافی مشکل سمجھا جاتا تھا، تاہم اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے ایک نئی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس کے بعد پاکستانی کانٹینٹ کریئٹرز کے لیے ڈالرز کمانے کا راستہ آسان ہو سکتا ہے۔

فیس بک دنیا بھر میں استعمال ہونے والا مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں کئی فری لانسرز اور کانٹینٹ کریئٹرز مونیٹائزیشن کے ذریعے ماہانہ لاکھوں ڈالرز تک کما رہے ہیں، لیکن پاکستان سمیت کئی ممالک کے صارفین کو مونیٹائزیشن ٹول دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا۔

فیس بک پر کمائی شروع کرنے کے لیے کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس ٹول کے فعال ہونے کے بعد پیجز اور اکاؤنٹس پر اشتہارات کے ذریعے آمدنی کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل فیس بک مونیٹائزیشن کے لیے مختلف شرائط عائد کرتا رہا ہے، جن میں فالوورز کی تعداد اور واچ ٹائم مکمل کرنا شامل تھا۔ بعض اوقات صارفین کو ہزاروں فالوورز اور لاکھوں منٹ واچ ٹائم کا ہدف پورا کرنا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر ماہ نور کیس میں نیا موڑ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

تاہم تازہ اپڈیٹ کے مطابق فیس بک نے بعض پیجز اور اکاؤنٹس کے لیے مونیٹائزیشن حاصل کرنے کا معیار آسان کر دیا ہے۔

نئے چیلنج کے تحت اگر کوئی پیج 28 دنوں کے اندر 3 لاکھ ویوز مکمل کر لیتا ہے تو اسے کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول تک رسائی مل سکتی ہے۔

اس کے بعد متعلقہ پیج پر ڈالرز میں آمدنی شروع ہونے کا امکان ہے۔ تاہم فیس بک کی پالیسیز، مواد کے معیار اور دیگر قواعد کی پابندی کرنا بھی ضروری ہوگا، کیونکہ خلاف ورزی کی صورت میں مونیٹائزیشن متاثر ہوسکتی ہے۔

Scroll to Top