گلگت بلتستان ،حکومت سازی کا فارمولا فائنل، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں بڑی ڈیل ہوگئی

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور تنظیموں کے درمیان تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی اشتراک کے تحت گلگت بلتستان میں حکومت کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

دونوں جماعتوں نے سیاسی استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور جمہوری اقدار کے فروغ کو مقدم رکھتے ہوئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

طے پانے والے فارمولے کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہوگا جبکہ گورنر کا عہدہ مسلم لیگ (ن) کو دیا جائے گا، اسی طرح اپوزیشن لیڈر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے بھی مسلم لیگ (ن) کے پاس ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر نے گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں کے فیصلے سنا دیئے

دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سیاسی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کے ذریعے عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی عمل کی تیز رفتاری اور جمہوری اداروں کے استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔

مشترکہ حکومت کے اس فیصلے کو سیاسی رواداری اور قومی یکجہتی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top