گلگت: چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں سے متعلق اہم فیصلے سنا دیے گئے ہیں، جن میں متعدد ری پولنگ اور ری کاؤنٹنگ کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا جبکہ کئی حلقوں کے انتخابی نتائج برقرار رکھے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دیامر کے تین حلقوں میں ری پولنگ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سابقہ نتائج برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسی حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے دونوں امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ ن لیگ کے امیدوار ملک کفایت کے خلاف حاجی گلبر کی جانب سے دائر ری پولنگ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔
دوسری جانب نگر ون کے حلقے میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار کے خلاف دائر ری کاؤنٹنگ کی درخواست کو رد کر دیا گیا ہے، جبکہ غذر سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے خلاف پیپلز پارٹی کے نذیر احمد کی جانب سے دائر ری کاؤنٹنگ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا۔ایران امن معاہدہ: نوبل پیس فار فیلڈ مارشل عاصم منیر ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
مزید برآں گلگت تھری کے حلقے سے آزاد امیدوار کی جیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی سنا دیا گیا ہے، جس کے بعد اس حلقے کے انتخابی نتائج برقرار رہیں گے۔
انتخابی فیصلوں کے بعد مختلف حلقوں میں صورتحال واضح ہو گئی ہے جبکہ ری پولنگ اور ری کاؤنٹنگ کی درخواستوں کی بڑی تعداد مسترد ہونے کے بعد انتخابی عمل اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔





