فیلڈ مارشل عاصم منیر نہ صرف بہترین سپہ سالار بلکہ بہترین سفارتکار بھی ہیں، امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہا۔

برگن اسٹاک کانفرنس ہال میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔

مذاکراتی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بہترین سپہ سالار قرار دیا اور کہا کہ امن و استحکام کے فروغ کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان نے مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا جسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

جے ڈی وینس نے خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے ایران کے مثبت کردار کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو کشیدگی میں کمی اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ لبنان میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے سرگرم کوششیں کر رہے ہیں۔

امریکی نائب صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاری سفارتی رابطے اور مذاکرات خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Scroll to Top