امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے سبق نہ سیکھا تو اس کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق امریکی طیاروں نے ایران میں میزائل اور ڈرون سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جن میں مبینہ طور پر میزائل ذخیرہ گاہیں اور ساحلی ریڈار سائٹس شامل ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی، اور امریکہ نے ایران کے خلاف محدود فوجی کارروائی عمل میں لائی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی فوج کا ایران پر حملہ، تجارتی جہاز پر حملے کا جواب دیا گیا، سینٹ کام
انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف مزید سخت اور مکمل فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے، اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو کارروائی کو مکمل سطح تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی بصورت دیگر نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔





