کرکٹ کی تاریخ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا

دمبولا میں کھیلے گئے ٹرافی نیشن سیریز کے فائنل میں بھارت کے ویبہوسوریانشی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

بھارتی بلے باز نے سری لنکا کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر ففٹی اسکور کی جو لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔

ویبہوسوریانشی نے مجموعی طور پر 29 گیندوں پر 94 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور پویلین لوٹ گئے، ان کی اس دھواں دار بیٹنگ نے نہ صرف میچ کا رخ بدل دیا بلکہ سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ کی مجوزہ تاریخیں اوردیگر تفصیلات سامنے آگئیں

اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے کوشیلا ویرارتنے کے پاس تھا جنہوں نے 2005 میں 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔

Scroll to Top