پہلے ریٹنگ کے لیے متنازع کھیل، پھر معافی کا ڈرامہ رچا کر راہِ فرار؛ ریحان طارق کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ

یوٹیوبر اور سوشل میڈیا میزبان طارق ریحان نے معروف مذہبی اسکالر علامہ جواد نقوی کے ساتھ اپنے متنازعہ انٹرویو پر سامنے آنے والے ردعمل کے بعد ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے معذرت کا اظہار کیا ہے۔

طارق ریحان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر ان کے سوالات یا اندازِ گفتگو سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ان کی معذرت کو غیر مشروط قرار نہ دیتے ہوئے مزید واضح مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

متنازعہ انٹرویو کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس معاملے پر وسیع بحث دیکھنے میں آئی، جہاں متعدد صارفین نے پروگرام کے انداز، سوالات اور میزبان کے رویے پر تنقید کی۔

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ محرم الحرام جیسے مقدس مہینے میں اس نوعیت کا انداز مناسب نہیں تھا، جبکہ کچھ نے طارق ریحان کے خلاف کارروائی یا ان کے چینل پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بنوں فائرنگ واقعے پر آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی

واضح رہے کہ طارق ریحان ماضی میں بھی اپنے انٹرویوز کے منفرد اور بعض اوقات سخت انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنتے رہے ہیں۔

ناقدین کا مؤقف ہے کہ ان کے بعض سوالات صحافتی اخلاقیات سے مطابقت نہیں رکھتے، جبکہ ان کے حامی اسے سخت مگر بے باک صحافت قرار دیتے ہیں۔

Scroll to Top