پیپلزپارٹی حیدرآباد کی رہنما صباء حیدر انتقال کر گئیں

پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کی متحرک رہنما اور ہیڈ آف ڈیجیٹل میڈیا صباء حیدر انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر پر پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق صباء حیدر کچھ عرصے سے علیل تھیں اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، تاہم وہ صحت یاب نہ ہو سکیں اور انتقال کر گئیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے صباء حیدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صباء حیدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھٹوازم کے نظریے کے فروغ کے لیے قابل قدر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ جوان اولاد کا اچانک دنیا سے رخصت ہو جانا والدین کے لیے ایک ناقابل برداشت صدمہ ہوتا ہے، اور وہ اس دکھ کی گھڑی میں مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے آسٹریلیا کو ہرا کر 96 سالہ تاریخ بدل دی

آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اپنے پیغام میں صباء حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

دریں اثنا صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی صباء حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔

Scroll to Top