خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے سردی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود سے لدی ایک مشکوک گاڑی کو تباہ کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ س
یکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو علاقے میں اسلحہ منتقل کرنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھیجس پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
جب سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فورسز کی جانب سے کی جانے والی مؤثر جوابی کارروائی کے دوران گاڑی میں موجود 12.7 ملی میٹر گن، آر پی جی راکٹ اور 75 ملی میٹر مارٹر گولوں میں زوردار دھماکہ ہواجس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار چاروں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں فرار ہونے والے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔





