فیفا ورلڈ کپ میں بڑا فیصلہ! مسلم کھلاڑیوں کیلئے ٹرافی کیوں بدل دی گئی؟ جانئے

فیفا ورلڈ کپ میں بڑا فیصلہ! مسلم کھلاڑیوں کیلئے ٹرافی کیوں بدل دی گئی؟ جانئے

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جہاں ایک جانب میدان کے اندر گولز کے نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں، وہیں میدان سے باہر بھی اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا نے مسلمان کھلاڑیوں کے مذہبی جذبات اور عقائد کے احترام میں ’’مین آف دی میچ‘‘ (Player of the Match) ٹرافی کے ڈیزائن میں تبدیلی کی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اب مسلمان فٹبالرز کو دی جانے والی ٹرافی سے ایک معروف الکوحل برانڈ کا لوگو ہٹا دیا گیا ہے، تاکہ ان کے مذہبی عقائد کا احترام یقینی بنایا جا سکے۔

برطانوی سپورٹس میڈیا پلیٹ فارم ’ESPN UK‘ سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والی تصاویر میں اس تبدیلی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں مصر کے محمد صلاح اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کو دی جانے والی ٹرافیوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ فیفا نے مختلف مذہبی اور ثقافتی حساسیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں میں لچک پیدا کی ہے۔

تاحال فیفا کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اور تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا پر یہ معاملہ خاصا زیر بحث ہے اور مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

Scroll to Top