ٹورنٹو، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو 1-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
گروپ مرحلے کے اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم جرمنی کے ڈینیز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے دونوں گول اسکور کیے۔
میچ کا فیصلہ کن لمحہ انجری ٹائم میں آیا جب ڈینیز نے گول کرکے جرمنی کو برتری دلائی اور ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کی آفیشل فٹ بال خلا میں پہنچ گئی
اس کامیابی کے ساتھ جرمنی نے نہ صرف تین اہم پوائنٹس حاصل کیے بلکہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی اپنی جگہ پکی کر لی، جبکہ آئیوری کوسٹ کو شکست کے بعد اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔





