امریکا اور ایران ’’کھیل کے درمیان‘‘ میں ہیں۔

تہران کیساتھ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا،امریکہ اور ایران ’’کھیل کے درمیان‘‘ میں ہیں، صدرٹرمپ

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے معاملے کو فی الحال کم شدت کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے اور ایران کے ساتھ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ امریکا اور ایران ’’کھیل کے درمیان‘‘ میں ہیں۔ 

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ امریکا ایران کے ساتھ صرف ’’نیم مذاکرات‘‘ کر رہا ہے، جبکہ واشنگٹن ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  ایران میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اور ملک کے پاس پیسے نہیں ہیں، جبکہ ایران معاشی طور پر انتہائی خراب صورتحال سے دوچار ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران کے پاس اپنی فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی نے ایران کے معاشی بحران کو مزید سنگین کردیا ہے، تاہم امریکا ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھنے دے گا اور فی الحال نئی فوجی کارروائی نہیں کرے گا۔

  یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا ایران پر فوری حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری معاملے کو شطرنج کے کھیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ بالآخر سب ٹھیک ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ امریکا اور ایران ’’کھیل کے درمیان‘‘ میں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ تیل کی قیمت 75 ڈالر سے کچھ زیادہ ہونے کے باعث امریکی صارفین پر جنگ کا دباؤ کم ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top