جنوبی وزیرستان لوئر کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تحصیل وانا کے مختلف علاقوں میں 10 اگست کو دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے آمدورفت پر پابندی عائد کردی۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر مسرت زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 10 اگست 2026 کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔ اس دوران وانا بازار، وانا بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں عام آمدورفت پر پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اقسام کی مسافر و مال بردار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی آمدورفت بھی درج ذیل راستوں پر ممنوع ہوگی، وانا، تیارزہ گیٹ، کارب کوٹ، تنائی، عزیز آباد چوک تا ڈرگئی پل گل کچ، توئی خلہ، تنائی میں کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے ۔
انتظامیہ کے مطابق پولیس، سکیورٹی فورسز، ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور دیگر ہنگامی خدمات کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا،ضروری ہنگامی سفر کی اجازت بھی پولیس یا سکیورٹی فورسز کی پیشگی منظوری سے ہوگی، جبکہ مسافروں کو شناختی کارڈ اور گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنا ہوں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی، پابندی کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق





