مانسہرہ کینٹ میںفائرنگ، مرد اور خاتون قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

مانسہرہ کینٹ میںفائرنگ، مرد اور خاتون قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

ضلع مانسہرہ کینٹ کے علاقے میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک مرد اور خاتون جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی بھیرکنڈ اسٹیشن سے ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی کہ دونوں افراد گولیاں لگنے کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں، جن کی شناخت بشیر اور ان کی اہلیہ کے طور پر ہوئی ہے۔

ریسکیو ٹیم نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی موجودگی میں دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد مانسہرہ پولیس نے جائے وقوعہ کو اپنی تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی شواہد اور مکمل تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے ہر زاویے سے جانچ کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔

Scroll to Top