پاک افغان طورخم بارڈر بندش کا آج(19) انیسویں روز ہے مسئلے حل بارے جرگے کا دوسرا بیھٹک آج طورخم بارڈر افغانستان سائیڈ پر ہوگا۔
جرگہ ممبران ذرائع افغانستان جرگے نے کابل میں اعلیٰ حکام سے ملاقات اور بارڈر بندش بارے ملاقات گزشتہ روز ہوئی ہے اور درپیش مسائل و تجارتی مشکلات سے اپنے حکام کو آگاہ کیا اور ساتھ میں پاکستان جرگے کا موقف بھی پیش کیا ہے جن میں متنازعہ حدود میں تعمیراتی کام بند رکھنے سیز فائر امن اور پھر گیٹ کھولنے کا موقف پیش کیا ۔
پاکستانی جرگے نے پہلے امن پر زور دیا تھا کہ امن ہوگی تو تجارت بڑہے گی۔ افغانستان جرگے نے دو روز مشاورت کے بعد آج طورخم میں جرگے کی دوسری نشست بارے پیغام پہنچایا ہےآج ہی قوی امکان ہے کہ طورخم بارڈر یعنی افغانستان سائیڈ پر جرگہ ہوگی اور گزشتہ انیس دن سے بند طورخم گیٹ و حالیہ کشیدگی خاتمے پر بات ہوگی۔