افغان طالبان کی جانب سے دی جانے والی گیدڑ بھپکی کا انتہائی عبرت ناک ڈراپ سین سامنے آیا ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے بھیجے گئے ایک کاٹ کباڑ نما ڈرون کو سیکنڈوں میں ناکارہ بنا کر فضا سے نیچے اتار دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے اپنے پراکسی گروپ کے ذریعے ضلع خیبر کے علاقے ملاگوری میں ایک انتہائی عام اور دیسی ساختہ ڈرون کے ذریعے مہم جوئی کی کوشش کی تھی جسے پاکستانی فورسز نے اپنے جدید الیکٹرانک آلات کی مدد سے فوری طور پر جام کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز کی اس برق رفتار اور بروقت کارروائی کے باعث ڈورن کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سیکنڈوں میں باحفاظت زمین پر اتار کر ناکارہ بنادیا ۔
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرون دراندازی، پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی، ڈرون مار گرائے، آئی ایس پی آر
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے کی جانے والی یہ بھونڈی کوشش محض گیدڑ بھپکی ثابت ہوئی ہے اور افواجِ پاکستان کی چوکسی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملکی دفاع کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔





