اکرام صدیقی
کالام میں سیف اللہ جھیل کے مقام پر سیاحوں سے بھری ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 3 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 9افراد سوار تھے۔
انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک مہوڈنڈ کے مقام سے 6 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دیر بالا: دینی مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے بھگدڑ، بیس سے زائد طالبات بے ہوش
واقعے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ اور مقامی رضاکاروں نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ٹھنڈے اور تیز پانی کے باوجود لاپتہ ہونے والے باقی 3 افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔





