منظور خان
ضلع اورکزئی کی تحصیل لوئر اورکزئی کے علاقے اتمان خیل میں ہندرہ موڑ پر مسافر کوچ کو افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسافر کوچ تیز رفتاری کے دوران بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : دیر بالا: دینی مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے بھگدڑ، بیس سے زائد طالبات بے ہوش
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام 15 زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔





