وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کا اظہار خیال گزشتہ ایک سال کے دوران صوبائی حکومت نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے، علی امین گنڈاپور جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت خزانے میں صرف 15 دن کی تنخواہ کے پیسے باقی تھے، وزیر اعلیٰ اب خزانے میں 150 ارب روپے سے زائد کا سرپلس پڑا ہے،علی امین گنڈاپور صوبے کی تاریخ میں اس طرح کی کارکردگی کی مثال نہیں ملتی۔

وزیر اعلیٰ ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اور نہ موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا، علی امین گنڈاپور اس کے باوجود ہم نے صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا، وزیر اعلیٰ ہم اقتدار میں آئے تو صحت کارڈ بند ہوچکا تھا، علی امین گنڈاپور ہم نے نہ صرف اس سکیم کو بحال کیا بلکہ ریٹس میں 30 فیصد کا اضافہ بھی کیا، علی امین گنڈاپور صحت کارڈ میں اصلاحات اور شفافیت کے ذریعے ہم ماہانہ 90 کروڑ سے ایک ارب کی بچت کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ہم جب حکومت میں آئے تو 87 ارب روپے کے بقایاجات تھے جو ہم نے ختم کردیئے، علی امین گنڈاپور ہم نے قرض اتارنے کے لئے 30 ارب روپے کی لاگت سے ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ قائم کردیا، وزیر اعلیٰ ہم نے احساس پروگرام کے تحت عوامی فلاح و بہبود کی مختلف سکیمیں شروع کی ہیں، علی امین گنڈاپور صوبے میں صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے 18 ارب روپے کی لاگت سے ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ شروع کیا، وزیر اعلیٰ ہم نے سولرائزیشن کا فلیگ شپ منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت گھروں، سرکاری عمارتوں، تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز، ٹیوب ویلز وغیرہ کو سولر سسٹم پر منتقل کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ جب سے ہم اقتدار میں آئے ہیں، تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوئی، علی امین گنڈاپور پچھلے ایک سال کے دوراں ہم نے کوئی قرضہ نہیں لیا اور نہ ہم پر کوئی بقایاجات بنے، وزیر اعلیٰ ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز جاری کرنے کے علاوہ ہم اب 30 ارب روپے کے مزید فنڈز جاری کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور یہ سب ہم نے دستیاب وسائل کے بہتر استعمال اور شفافیت کے ذریعے ممکن بنایا۔

وزیر اعلیٰ صوبے میں پوسٹنگ ٹرانسفرز پالیسی کے تحت میرٹ کی بنیاد پر ہو رہی ہیں، اس میں کوئی سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا، علی امین گنڈاپورکابینہ اجلاس میں کئے گئے اہم فیصلےخیبر پختونخوا جوڈیشل آفیسرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کے لئے ڈرافٹ بل کی منظوری ریگی ماڈل ٹاؤن میں جوڈیشل اکیڈمی کے قیام کے لئے درکار اراضی کے لئے فنڈ کی منظوری صوبائی محتسب سیکریٹریٹ میں پوسٹوں کی تخلیق کے لئے پابندی میں نرمی کی منظوری ایبٹ آباد پبلک سکول میں آڈیٹوریم کے قیام کے لئے فنڈ کی منظوری آئی ایم سائنسز کے طالب علموں کے سٹارٹ اپ ایوارڈ نامزدگی کے سلسلے میں مالی امداد کی منظوری سٹیٹ چلڈرن انسٹی ٹیوٹ کی وسعت کے لئے جاری پراجیکٹ کو فنڈ کی فراہمی کی منظوری خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت میں پیش پیش اداروں امید سپیشل ایجوکیشن سکول اور عائشہ فاؤنڈیشن کے لئے فنڈ کی فراہمی کی منظوری خیبر پختونخوا ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ ڈرافٹ بل 2025کی منظوری کراچی میں منعقد ہونے والے نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کے لئے فنڈ کی منظوری فیکلٹی آف پیرامیڈیکس اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے لئے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری شامل ہیں۔

Scroll to Top