کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ،انتظامیہ خاموش ، قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیاجارہاہے جو کہ غریب عوام کیساتھ زیادتی ہے
پاڑہ چنار میں مہنگائی کا جن بدستور بے قابو ہے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔گذشتہ سال رمضان میں یہاں رمضان بازار لگایا گیا تھاتاکہ شہریوں کو مناسب ریٹ پر سبزیاں ،پھل میسر ہو لیکن اس رمضان میں کوئی سستا بازار نہیں لگایا گیا ہے جس کی وجہ سےیہاں چیزوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں ۔
اس کے علاوہ چیک اینڈ بیلنس کیلئے بھی کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں ۔اگر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو دیکھیں تو انتہائی زیادہ ہیں ۔ ان قیمتوں کی چیک اینڈ بیلنس کیلئے انتظامیہ کوئی کردار ادا نہیں کررہی ، ہم نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا ۔
شہری نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے شروع میں امداد ی سامان آیا تھا جن میں سبزی ، پھل ،آٹا اور گھی شامل لیکن آج گیارہوں روزہ ہونے کی وجہ سے سامان ختم ہوگیا ہے ۔اشیاخوردونوش کی قلت ہے جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیاجارہاہے جو کہ غریب عوام کیساتھ زیادتی ہے ۔