قومی کرکٹر احمد شہزاد نے 100 نادار خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے 100 نادار خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو ٹیم اناونس کی وہ غلط تھی ٹیم چینج کرنی چاہیے تھی لوگ چار چار سپنرز کے ساتھ آئے تھے

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے 100 نادار خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے جو ٹیم اناونس کی وہ غلط تھی ٹیم چینج کرنی چاہیے تھی لوگ چار چار سپنرز کے ساتھ آئے تھے ہمارا ایک ہی سپنر تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ال راونڈرز پر انوسمنٹ ہی غلط تھی غلط سلیکشن کی وجہ سےچیمپینز ٹرافی کی رزلٹ آئے ٹیم اگلے رونڈ میں کوالیفائی ہی نہیں کر پائی بار بار ہارنے کے بعد وہی ٹیم ہے اب انہیں پلیرز کو دوبارہ دوسرے فارمیٹ میں موقع دیا گیا ایک فارمیٹ میں پرفارمنس دے کر یہی کھلاڑی دوبارہ ٹیم میں آجائینگے یہ لوگ ضدی ہوگئے ٹیم میں تبدیلی نہیں لا رہے یہ وہی کھلاڑی ہیں جو ساتھ آٹھ دفعہ فیل ہوتے آرہے ہیں یہی ٹیم اب دورہ نیوزی لینڈ پر بھی جارہی ہیں سات آٹھ سالوں سے یہ کھلاڑی کھیل رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہاکہ نوجوانوں کو میرٹ پر موقع دیں، نئے کھلاڑیوں کودو ڈھائی سال کھیلنا چاہیے پاکستان کے اندر نیپوٹزم ہے پاکستان کا میچ ہمیشہ بھارت کے کھلاڑی سے ڈھلتا ہے دونوں ایک دو سے ہارنا نہیں چاہتے پہلے انڈیا کی ٹیم پاکستان کے قریب آنے سے بھی ڈرتی تھی انڈیا نے پورا چیمپینز ٹرافی کھیلا ایک میچ نہیں ہاراروہت شرما نے ٹی ٹونٹی، ون ڈے، ٹیسٹ میچ آئی سی سی میچ سب ٹائٹل ایک سال میں جیتے ۔

انہوں نے کہاکہ انڈیا کے ٹیم میں کسی کے بچے بھتیجے نہیں انڈیا کی ٹیم میرٹ پر سلیکشن کرتی ہے ہمارے ٹیم میں کتنوں کے بھانجے بھتیجے کھیل رہے ہیں پھر کہتے ہیں پاکستان ٹیم میں سفارش نہیں چلتی نیچے سے چیزوں کو ٹھیک نہیں کیا جائے گا تو مسئلے حل نہیں ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کچھ لوگ دس بارہ سالوں سے بیٹھے ہیں ناکامی کے باوجود تبدیل نہیں کئے جا رہےچیئرمین کرکٹ بورڈ کے پاس دو سے تین اہم عہدے موجود ہیں، ایک ساتھ سب مینج نہیں ہوتا ایک سال سے کوئی رزلٹ نہیں آیا چئیرمین پی سی بی نے آتے ہی بابر اعظم کودوبارہ کپتان بنایا پھر فیل ہوئے کوئی تبدیلی نہیں ہورہی۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بار بار ہارنے کے بعد بھی وہی سلیکشن کمیٹی ہے کوچنگ سٹاف ہے، سب کی اکائنٹبلٹی ہونی چاہیےتجربہ نہ ہونے کی وجہ سے انکو آڈیا نہیں ہے کہ کیا کرنا ہے اس طرح چلتے رہے توہاکی ٹیم کی طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنازہ بھی نکل جائیگا۔

Scroll to Top