امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیاروں کے گرائے جانے کا ذکر کر کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زخم پھر تازہ کر دیئے۔
صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں،پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جنگ روک کر 3کروڑ افراد کو بچایا۔
اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد تک تھی، سمجھ سے بالاہے کہ کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی کی بات کئی بار دہراچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فیفاورلڈ کپ : اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
ہر بار یہ بات سن کر مودی سرکارسیخ پا ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی بھارتی حزب اختلاف کانگریس کو مودی جی کا مذاق اڑانےکا پھر موقع مل جاتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی بار کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 11طیارے گئے ہیں ، بھارت پہلے انکار کرتا تھا لیکن گزشتہ دنوں بھارت نے مانا کہ آپریشن سندور میں6فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
نئے آنیوالے بھارتی آرمی چیف نے بھی آپریشن سندور میںناکامی کا اعتراف کیا ، بھارت ہمیشہ سے آپریشن سندور میں نقصان کی تردید کی لیکن حقائق کو چھپانے میں ناکام رہا ہے۔
گزشتہ روز اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ہے لہذا مستعفی ہوں۔





