خیبرپختونخوا کی 8 یونیورسٹیوں میں نئے وائس چانسلرز تعینات، نوٹیفکیشن جاری

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی 8 جامعات کے نئے وائس چانسلرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئی تعیناتیوں کے بعد خیبر میڈیکل یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف سوات سمیت 8 جامعات میں نئے وائس چانسلرز نے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر ڈاکٹر جلیل کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ زرعی یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر کی ذمہ داری ڈاکٹر عمران خان کو سونپی گئی ہے۔

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ انور مقرر ہوئی ہیں، جبکہ یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر کے عہدے پر ڈاکٹر حسن الامین کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں افغان کرنسی اور ایرانی ریال کی خرید و فروخت تقریباً بند

نوٹیفکیشن کے مطابق شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقبال منیر مقرر کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے وائس چانسلر کی ذمہ داری ڈاکٹر محمد ادریس کو سونپی گئی ہے۔

اسی طرح یونیورسٹی آف صوابی کے وائس چانسلر کے طور پر ڈاکٹر محمد نسیم اللہ قریشی جبکہ یونیورسٹی آف ہری پور کے وائس چانسلر کے عہدے پر ڈاکٹر ساجد رشید احمد کو تعینات کیا گیا ہے۔

نئی تقرریوں کے بعد مذکورہ جامعات میں وائس چانسلرز کی قیادت میں انتظامی اور تعلیمی امور کو آگے بڑھایا جائے گا۔

 

Scroll to Top