لاس اینجلس: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور پورے میچ میں گیند پر 65 فیصد قبضہ برقرار رکھا۔
تاہم گول اسکورنگ کے مواقعوں سے مکمل فائدہ نہ اٹھانے کے باوجود اسپین نے مؤثر کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح حاصل کی۔
میچ کا پہلا گول 36ویں منٹ میں اسپین کے کھلاڑی اویارزابل نے اسکور کیا، جس کے بعد وقفے تک اسپین کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔
یہ بھی پڑھیں : سب میرین کیبل خرابی ختم، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، پی ٹی اے
دوسرے ہاف میں بھی اسپین کا دباؤ جاری رہا اور 66ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے ٹیم کی جانب سے دوسرا گول اسکور کیا۔ کھیل کے اختتام سے ایک منٹ قبل اویارزابل نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے مقابلہ 0-3 سے اسپین کے حق میں کردیا۔
اس فتح کے ساتھ اسپین نے ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ یہ اسپین کی 2010 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی ناک آؤٹ مرحلے میں فتح بھی ہے۔





