پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا مختصر حکم نامہ جاری کردیاجس میں فریقین کو نوٹس دیتے ہوئے 14دن کے اندر جواب جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز اجراکیلئےصوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیا صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا مختصر حکم نامہ جاری کردیاجس میں فریقین کو نوٹس دیتے ہوئے 14دن کے اندر جواب جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے
وکیل درخواست گزار بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2021 میں بلدیاتی نمائندے منتخب ہوئے ہیں ،تاہم ابھی تک فریقین کی جانب سے فنڈز جاری نہیں ہوئے ، فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بلدیاتی نمائندے اپنی حلقوں میں ترقیاتی کام نہیں کر رہے ہیں ۔
فنڈز جاری نہ کرنے سے فریقین بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی کر رہے ہیںجو آئین کے آرٹیکل 4 کے خلاف اقدام ہے ، عدالت فریقین کو فنڈز جاری کرنے کے احکامات کریں ، عدالت نے مختصر آرڈر جاری کرکے صوبائی حکومت اور لوکل گورنمنٹ سے 14 دن کے اندر تفصیلی جواب طلب کرلیا۔