خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل، 1700 میٹرک ٹن گندم غائب، 2 اہلکار گرفتار

پشاور: خیبر پختونخوا میں گندم خرد برد کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا، جس میں اضاخیل نوشہرہ کے سرکاری گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس مالی بدعنوانی سے قومی خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گودام سے 3,309 خالی بوریاں بھی غائب کر دی گئی ہیں۔ اس سنگین کرپشن اسکینڈل پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹوریج اینڈ انفورسمنٹ آفیسر این آر سی، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور تین فوڈ انسپکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نوشہرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات مکمل کر نے کے بعد کاروائی کرتے ہوئے دو افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس قسم کی کرپشن کو روکا جا سکے۔

 

Scroll to Top