پشاور: رات گئے موٹر سائیکل اور سوزوکی میں تصادم، 4 افراد زخمی

پشاور: بشیر آباد کے قریب موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان ہونے والے ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ فیاض، 22 سالہ حسنین، 28 سالہ وقاص اور 32 سالہ مصطفیٰ شامل ہیں۔

Scroll to Top