جدید لیب صوبے کے عوام، خاص طور پر امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی
خیبر پختونخوا میں وزیر اعلی کے مشیر صحت احتشام علی نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں جدید کیتھ لیب یونٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت اور ڈی جی صحت بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر صحت نے اسپتال انتظامیہ اور عملے کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ جدید لیب صوبے کے عوام، خاص طور پر امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ کیتھ لیب میں تمام پروسیجرز صحت سہولت کارڈ کے تحت کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
انہوں نےکہا کہ نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صحت کارڈ کے تمام معیارات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نےکہا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کی خدمات اور ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ صوبے کے تمام ڈویژنل سطح کے اسپتالوں میں کیتھ لیبز قائم کی جائیں تاکہ عوام کو علاج کی معیاری سہولیات ان کے قریب ہی میسر آئیں۔





