لاہور: گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز نے اپنے اسکواڈ اور ہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
لاہور قلندرز کی قیادت نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مائیکل بریسویل کریں گے۔ اسکواڈ میں پرویز حسین، شایان جہانگیر، ڈیلانو پوٹگیر، عبداللہ شفیق، اسامہ میر، شامل حسین، محمد نعیم، عمران رندھاوا، مہران ممتاز، فرحان یوسف، شہاب خان، محمد باسط اور علی شبیر شامل ہیں۔
Locked. Loaded. Qalandar. 💚
Here’s your Lahore Qalandars squad for the Global Super League 2026.#QalandarDilSe #Number1TeamForAReason #gslt20 pic.twitter.com/Qv6dJb0WiF
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) July 13, 2026
فرنچائز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو گلوبل سپر لیگ کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ اسکواڈ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اس موقع پر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ شان ٹیٹ وسیع بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں اور ان کی جیتنے کی سوچ ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کا اسکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج ہے، جبکہ اس ایونٹ سے نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی سطح پر کھیلنے اور سیکھنے کا بہترین موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں کھیلی جائے گی، جبکہ لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ 23 جولائی کو آسٹریلیا کی فرنچائز پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی۔





