ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی، جہاں دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم کی کپتان فضا فیاض نے کہا کہ یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہت اہم ہے، ٹیم پُرعزم ہے کہ سیریز میں اچھے نتائج حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے مراکش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کی کپتان میکا فین فارسٹ نے پاکستان آ کر سیریز کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کرنا چاہیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 ٹیموں کے درمیان یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گی۔

Scroll to Top