سوات: افطاری میں زہریلی خوراک کھانے سے متعدد افراد متاثر ، ملزم گرفتار

سوات کی تحصیل بریکوٹ کے نواحی علاقے نواگئی میں افطاری کے وقت ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں ایک سنگدل شخص نے مبینہ طور پر گھر کے سالن میں زہریلی دوا ملا دی۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ 

متاثرہ افراد کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حالت بگڑنے پر مریضوں کو سوات ایمرجنسی ریفر کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق، شیرباچا ولد جعفر خان، جو کہ بنجر الپوری ضلع شانگلہ کے رہائشی ہیں، ان کے گھر والوں کو افطاری کے دوران زہریلی خوراک کھلانے کا الزام صباح سین ولد میرا جان پر عائد کیا گیا ہے، جو کہ سر ڈھیری الپوری، ضلع شانگلہ کا رہائشی ہے۔

متاثرین میں شیر باچا کی بیٹیاں آٹھ سالہ لائیبہ اور چھ سالہ حبیبہ شامل ہیں، جبکہ پانچ سالہ محمد بع ولد شیر باچا، پانچ سالہ ارشد اور عبدالقادر پسرانِ خان بہادر، اور عثمان بع ولد رحمت اللہ بھی زہریلی خوراک کھانے سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی ریڈنگ ہسپتال کےسکیورٹی گارڈ کا شہری پر تشدد

واقعے کے بعد تمام متاثرین کو ریسکیو 1122 کی مدد سے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس تھانہ غالیگے نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے ملزم صباح سین کو گرفتار کر لیا ہے اور اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Scroll to Top