ٹانک میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

ٹانک میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بروقت و موثر کارروائی کرتے ہوئے منجی خیل پولیس چوکی پر مبینہ خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں خودکش بمبار اور اس کا ایک ساتھی اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی تیز رفتاری سے پولیس چوکی کی دیوار کی جانب بڑھی تاہم وہاں تعینات اہلکاروں نے فوری اور بہترین ردِعمل دیتے ہوئے حملہ آوروں کو ہدف تک پہنچنے سے روک دیا۔

گاڑی روکنے کے بعد پولیس اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور اور ایک مزید دہشت گرد مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، مرد و خواتین خودکش بمبارسمیت متعدد گرفتار

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Scroll to Top