پنجاب پولیس کے 8 افسران کے تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

لاہور میں پنجاب پولیس کے 8 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئی ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسماعیل الرحمان کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ فاروق امجد کو اے آئی جی کوآرڈی نیشن سی پی او پنجاب لاہور کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ضیاء اللہ کو نئی تعیناتی دینے کے بجائے سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقصود احمد لون کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو پنجاب تعینات کیا گیا ہے، جبکہ معاذ ظفر کو ایس پی سیکیورٹی تھری، سیکیورٹی ڈویژن رائیونڈ لاہور مقرر کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ خضر زمان کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ جبکہ ناصر محمود خالد کو ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن سی ٹی پی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چارسدہ: طالب علم کے اغوا اور مبینہ زیادتی کی کوشش، 3 ملزمان گرفتار

اسی طرح غلام مرتضیٰ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس ایس پی سینٹرل ٹو ایس پی یو فیصل آباد کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں تمام افسران کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اور متعلقہ دفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

پنجاب پولیس کے مختلف شعبوں میں ہونے والی ان تعیناتیوں کا مقصد انتظامی امور اور متعلقہ ذمہ داریوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top