خوراکی اشیا سے بھرا 400 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، اشیائے خورونوش ، ادویات ، پھل سبزی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
خوراکی اشیا کی گاڑیاں پہنچنے پر پاراچنار میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں معمول پر آنا شروع ہوگئی ہیں۔
پاراچنار میں زندہ مرغی کی قیمت سے شہری پریشان دکھائی دے رہے ہیں، مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 900 روپے فی کلو میں فروخت وہ رہا ہے۔
سبزیوں میں ٹماٹر 200 ، پیاز 170 ، آلو 150، بنڈی 600 جبکہ بینگن 300 لیموں 1200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج جاری، تعلیمی سرگرمیاں بحال
پھلوں میں مالٹا 500 روپے ، سیب 300 روپے اور سٹرا بیری 1600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔
صدر انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ شہر میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ پر چیزیں بیچ رہے ہیں۔