عباس خان
باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں تلی ڈیم کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے میتوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان لوئر، اراضی تنازع پر دو قبیلوں میں تصادم
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیراؤ میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی تفتیش آگے بڑھائی جا سکے۔




