ہنگو میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 کم سن بچے جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

سید فخر کاکا خیل

ہنگو کے علاقے درسمند میں موسلا دھار بارش کے باعث رہائشی مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 کم سن بچے جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) احسان علی شاہ نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے تلے دَبے تمام 5 افراد کو باہر نکال لیا گیا تاہم 2 بچے موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے تھے۔

اے سی احسان علی شاہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے کم سن بچوں کی شناخت طلحہ اور جواد کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: تحصیل سالارزئی کے تلی ڈیم کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال ٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top